Urdu Class No 1

جیسا کے آپ کو پتہ ہے کہ لوگ سرچ انجن کی مدد سے اپنی مطلوبہ چیزیں اور نتائج حاصل کرتے ہیں۔ انہیں سرچز اور تلاش میں لوگ آپ کی ویب سائٹ پر تشریف لاسکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی ویب سائٹ میں سرچ کرنے والے کے مطلب کا مواد موجود ہو اور کی ورڈ جو کہ ٹائپ کیا گیا ہے وہ آپ کی ویب سائٹ میں موجود ہو،کیونکہ Keywords سب سے بنیادی چیز ہیں اسی لیے اس پہلی کلاس میں ہم کی ورڈز کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
فرض کریں کہ ہمارے پاس ایک ویب سائٹ ہے جس کا نام کچھ بھی ہوسکتا ہے. یہ ویب سائٹ اپنے اندر درج ذیل چیزوں کے بارے میں مواد رکھتی ہیں:
رنگ ٹونز Mobile Ringtones
موبائل ایس ایم ایس Mobile SMS
اگر آپ موبائل رنگ ٹونز کو دیکھیں تو رنگ ٹونز کی کئی اقسام ہیں یعنی اس کا فارمیٹ mp3, wav وغیرہ ہوسکتا ہے. اسی طرح رنگ ٹونز کی بہت سی اقسام ہیں جو یہ ہیں۔
Indian Ringtones
Pakistani Ringtones
Oldies Ringtones
Arabic Ringtones
Funny Ringtones
اور SMS کو دیکھیں تو ان میں بھی کئی قسم کے ایس ایم ایس موجود ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پرAnniversary, Valentine, Eid, Christmas, Love, Friendship وغیرہ۔۔
اب یہ ویب سائٹ ہم نے اسی مواد کو مدنظر رکھ کر پروموٹ کرنی ہے. تو ہم متعلقہKeywords تلاش کریں گے۔ Keywords تلاش کرنے کیلئے ہم مندرجہ ذیل ویب سائٹ کو استعمال کرسکتے ہیں:
freekeywords.wordtracker.com
جب آپ یہ ویب سائٹ اوپن کریں گے اور آپ اس کے بکس میں smsلکھ کر ٹائپ کریں گے تو آپ کو اس سے متعلقہ مختلف کی ورڈز ملیں گے جو درج ذیل ہوسکتے ہیں:
sms
sms friendship funny
sms message tones
sms alert tones
free sms
love sms
funny sms
new sms text messages
sms valentine message
romantic sms
sms jokes
آپ نے ایک بات اور بھی نوٹ کی ہوگی کہ جب آپ نے sms لکھ کر ٹائپ کیا تو آپ کو یہ بھی بتا دیا گیا کہ اس کی کتنی سرچز ہیں یہ سرچز ایک مہینے میں جتنی ہوئی ہوں اس کا اوسط ہے یعنی اس کی ورڈز کی اتنی سرچز ہو سکتی ہیں۔ اس طرح آپ اپنی مرضی کے کی ورڈز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ کی sms کی ویب سائٹ کے لئے ضروری نہیں کہ آپ sms ہی لکھ کر ٹائپ کریں آپ مختلف کی ورڈز لکھ کر اچھے کی ورڈز تلاش کرسکتے ہیں جومثال کے طور پر درج ذیل ہوسکتے ہیں:
valentine sms, love sms, cute sms, sms messages وغیرہ۔
نیز اس کے علاوہ اور ویب سائٹ بھی ہیں جو کے Keywords کی تلاش میں مدد دیتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

http://www.seodigger.com

http://www.goodkeywords.com

inventory.overture.com
نیز آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ہر Keyword کسی خاص بہت اہمیت کا حامل ہوجاتا ہے اور اس پر اس دن بہت زیادہ ٹریفک آسکتی ہے جیسے valentine کی ورڈ عام دنوں میں اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہوتا لیکن فروری کے مہینے میں اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے یہی حال christmas, Eid, April Fool کا ہے۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان کی ورڈز کو کس طرح ویب سائٹ میں استعمال کیا جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ ان کی ورڈز کواپنی ویب سائٹ کے مواد میں استعمال کریں اور ساتھ ساتھ title, meta description, meta keywords, img
کے ٹیگ میں استعمال کریں جس کے بارے میں ہم آئندہ کلاس میں بات کریں گے۔