SEO کا راز


سرچ انجن آپٹیمائزیشن اس وقت لوگوں کے سر پر سوار ہے اور بڑی حد تک چھوٹی اور درمیانے درجے کی اشتہار بازی کا بنیادی مرکز ہے-لیکن آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بہت سی بڑی اور منافع کمانے والی کمپنیوں‌نے بھی Seoکی ٹیکنیک کو نظر انداز کیا ہے۔ظاہر سی بات ہے کہ ان کمپنیوں کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں‌ہے اس لئے یہ بآسانی اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک میں‌اضافہ کر سکتی ہیں۔

گوگل کا مشن

گوگل کی کامیابی کا راز دو باتوں پر منحصر ہے۔پہلی بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس سرچ انجن میں ہر وہ چیز مل جاتی ہے جو وہ چاہتے ہیں۔دوسری یہ گوگل نے اس کے ساتھ ہی اپنی سروسز کے لئے لوگوں کو معاوضہ دینا بھی شروع کر دیا ہے۔گول نے بھی دوسری بڑی کمپنیوں کی اس بات کو اچھی طرح سے سمجھ لی ہے کہ اپنی سروسز کی پبلیسیٹی اور اس کے لئے لوگوں کو پیسے ادا کرنا ان کے لئے بھی منافع بخش ہو گا۔

گوگل کا قول

یہاں ان کے لئے ایک مسئلہ ہے وہ یہ کہ گوگل صرف تب تک ہی کامیاب رہ سکے گی جب تک وہ اپنے انٹر نیٹ یوزرز کو ان کی متعلقہ سرچ کا مواد فراہم کرے گی۔اگر وہ کبھی بھی ایسا کرنے میں ناکام ہو گئی تو ان کی برسوں کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔اس مسئلہ یہ بچنا کا یہی طریقہ کہ لوگوں کو ان کی متعلقہ تلاش گوگل کے پہلے پیج پر ہی سب سے اوپر مل جائے۔ تب ہی اس کا وقار قائم رہ سکے گا۔ورنہ اس کے ساتھ ساتھ گوگل کو اپنی معاوضہ ادا کرنے والی سروسز بھی ختم کرنی پڑے گی۔

آپ کے ووٹ کی اہمیت ہے

اب ہم جانتے ہیں‌کہ گوگل کی کامیابی کا راز مواد کے قریب ترین تلاش کا فراہم کرنا ہے اور SEO کی کمپنیاں گوگل کی اس صلاحیت کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاہکوں کے صفحات کو سرچ میں پہلی سرچ کے آس پاس لے کر آنا چاہتے ہیں۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ گوگل کے پاس باصلاحیت لوگ ہیں جو کہ SEO کمپنیوں کی ان کاوشوں کو ناکام بنانے کے لیے لگاتار اپنے طریقے تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ اور اس کے مقابلے میں اپنے سرچ انجن پر رقم کے بدلے میں اہم جگہوں پر اشتہار بازی کے لیے جگہ فراہم کرتے ہیں۔

اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے جس سے گوگل ایک بہت بڑی رقم کما رہی ہے اور SEO گوگل کی کمپنیاں‌اپنی فیس کی مدد میں بڑی بڑی کمائیاں حاصل کررہی ہیں۔ اور ہم اس بات پر مجبور ہیں‌کہ ہم اپنی رقوم ان کو دیتے رہیں۔

Persuasion Techniques

ویب پر پیسے کمانے کے لئے آپ کو ٹریفک پر نہیں بلکہ اپنی کمیونیٹی پرمنحصر ہونا ہوگا۔آپ کو اپنے پیسے صرف ان طریقوں پر خرچ کرنے چاہیے جس سے آپ اپنی ویب سائٹ کو لوگوں کے سامنے معلوماتی،انٹر ٹینمنٹ اور اپنے پراڈکٹ کے ٹارگٹ کو واضح بیان کر سکیں۔جس کو دیکھتے ہی ان کے دماغ میں صرف آپ کے پراڈکٹ سے متعلقہ انفارمیشن ہی رہ جائے اور وہ اس کو اچھے طریقے سے اپنی کمیونیٹی میں بتا سکیں۔

جہاں دوسری بڑی کمپنیاں اپنے پراڈکٹ کے بڑی اور مشہور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو کام سونپ دیتی ہیں،اور وہ اس پراڈکٹ یا ویب سائٹ کو دوبارہ ڈیزائن کرتے ہیں۔ پھر اس کی پبلیسیٹی کرواتے ہیں۔لیکن وہ بھی وہی طریقہ اپناتے ہیں۔جو آپ کریں گے جیسے اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز میں ذکر کرنا اور اشتہارات لگوانے۔لیکن فرق صرف یہی ہے کہ وہ اس کے لئے ان بڑ ی کمپنیوں سے دوگنا معاوضہ لیتے ہیں۔

زیادہ تر کاوربار اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ وہ اتنی بڑی بڑی فیسیں ادا کر سکیں۔ لیکن اگر اپ اپنے اپ کو رجعت پسندی اور زیادہ تفکر سے آزاد کر لیں تو اپ ان چھپے ہوئے پہلووں کو آشکار کر سکتے ہیں جس کی بنیاد پر اپ اپنی اشتہار بازی کی مہم کو چلا سکتے ہیں۔

انسانوں کی دو بنیادی ضروریات ہوتی ہیں۔ایک توگزارا کرنا اور دوسری بہتری کی طرف گامزن ہونا۔اور ان بنیادی ضروریات کو معاشرے نے خواراک کی ضرورت،رہاءش،میل جول،کمیونیٹی،نسل میں اضافہ،معاشرہ میں رتبہ اور حیثیت اورتعلیم، معاشرہ میں ہونے والی تبدیلیوں کی قبولیت میں تقسیم کر دیا ہے۔یہ ہر چیز کی بنیادی محر کات ہیں۔آپ کے گاہک ان کو پورا کورنے کے لءے اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں۔آپ گوگل سرچ میں سب سے اوپر آنے کے لئےاپنے دماغ کا استعمال کرتے ہیں۔اور بڑی کمپنیاں لوگوں کو وہی دیتی ہیں جو لوگ چاہتے ہیں۔اور پھر اپنے بینک اکائونٹ بھرتے ہیں۔

اگر آپ انٹر نیٹ سرچ میں اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہتےہیں تو بہتر ہو گا کہ آپ اسی چیز کے بارے میں دریافت کریں جو کہ آپ کے کسٹمرز کی تلاش کو ختم کر سکے۔کیونکہ یہ وہ بنیادی مارکیٹنگ میسج اور ویب سائٹ پریسنٹیشن ہے جو موثر ثابت ہوتی ہے۔